لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر رمیز راجہ نے مداحوں کو اپنی زندگی کا دلچسپ حیر ان کن واقعہ سنادیا ،اس واقعہ کو ہزاروں مداحوں نے پسند کیا اور دلچسپ کمنٹس دیئے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ایک مداح نے رمیز راجہ سے ان کی زندگی کا دلچسپ واقعہ سنانے کیلئے اصرارکیا جس پر انہوں نے بتایا کہ ایک بار دبئی میں ایک ٹیکسی والے نے مجھے اپنی کار میں بٹھانے کے لئے منت سماجت کی تو میں اس کی گاڑی میں بیٹھ گیا مگر چلتے چلتے اس نے ایک دم گاڑی سائیڈ پر موڑ دی اور روک کر کہا کہ آپ گاڑی سے اتر جائیں،میری موجودگی سے وہ اتنا پرجوش تھا کہ اس کا سانس پھول گیا اور اس نے مجھے کہا کہ آپ کی موجودگی کی وجہ سے میں ٹھیک سے سانس نہیں لے رہا پارہا لہذا آپ گاڑی سے باہر آجائیں ،رمیز راجہ اپنے اس فین کی اس حرکت پر انتہائی حیران ہوئے اور وہ اس ٹیکسی ڈرائیور کو اپنی زندگی میں ملنے والا سب سے کریزی فین قرار دیتے ہیں۔