منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

اگر یہ کام ہوگیا تو جیت پاکستان کی ہی ہوگی، کپتان نے آخر بتا ہی دیا

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ دورہ انگلینڈ چیلنج ہے تاہم قومی ٹیم کے جیت کیلئے جذبے بلند ہیں ٗٹیم نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھا کھیلا ہے ٗکھلاڑی مداحوں کو مایوس نہیں کرینگے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ ایک چیلنج ہے لیکن چیلنج ہمیشہ کھیل کو بہتر کرنے اور جیتنے میں مددگار ہوتا ہے۔اگر ایک ٹیسٹ میں 350 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے تو ہماری جیت کے امکانات روشن ہوں گے۔کپتان نے کہا کہ ہماری بولنگ بھی بہترین ہے جو دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یہ دورہ ہمارے کھلاڑیوں کو پاکستان کی جیت میں دہرا کردار ادا کرنے کا موقع ہوگا۔مصباح الحق پاکستان کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک ہیں تاہم ابھی تک انگلینڈ میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انگلینڈ کی کنڈیشنز سے مرعوب ہوئے بغیر اپنی پوری توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میں نے تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔چیف سلیکٹر سے تعلقات پر مصباح نے کہا کہ بہت اچھے تعلقات ہیں چونکہ انضمام الحق پاکستان ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اس لیے وہ جانتے ہیں کہ کپتان کیا سوچتا ہے اور اس کی ضرورت کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…