ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شین وارن سے کیا کچھ سیکھا ؟ معروف پاکستانی بلے باز نے بتا دیا

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے دورہ انگلینڈ میں اچھی کارکردگی کا عزم دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق عظیم شین وارن سے مدد لینے کا ا ظہار کردیا۔یاسر شاہ انجری کے باعث دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے کاکول میں منعقدہ فٹنس کیمپ سے باہر ہوگئے تھے ٗ ان کی بحالی کا عمل پی سی بی کی زیر نگرانی جاری تھا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں شین وارن سے رابطے میں ہوں کیونکہ ان کا انگلینڈ میں ریکارڈ شاندار ہے اور ان سے ٹپس بھی لے رہا ہوں۔لیگ اسپنر نے کہاکہ میں نے ان کی انگلینڈ میں باؤلنگ کی ویڈیوز دیکھی ہیں اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جیسا کہ مختلف زاویوں سے گیند کو سلو کرنے سمیت دیگر چیزیں سیکھی ہیںیاسر شاہ نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں شین وارن سے ٹپس لیں تھیں ٗشین وارن نے ان کی صلاحیتوں کو سراہا تھا۔ان سے دوبارہ ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے یاسر نے کہا کہ اگر متحدہ عرب امارات کی طرح میں ان سے دوبارہ مل سکا تو یہ شاندار ہوگا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…