پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

دورہ انگلینڈ، محمد عامر کے ساتھ کیا کچھ ہو سکتا ہے؟ فاسٹ باؤلر کو خبردار کر دیا گیا

datetime 19  جون‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فاسٹ باولر محمد عامر کیلئے دورہ انگلینڈ کیلئے خصوصی کوڈ آف کنڈکٹ تیار کر لیا گیا ہے۔اس بارے میں ان کو بتا دیا گیا ہے کہ اس دورے میں ان کو مشتعل کیا جاسکتا ہے اس لئے خود ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے مینجمنٹ کو اطلاع دینا ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے گذشتہ دورے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بار ڈسپلن کے معاملے میں سخت ہدایات جاری کی ہیں، مینجمنٹ کو زیادہ چوکس رہنا ہوگا۔عامر کے بارے میں واضح ہدایات موجود ہیں۔ پیسر اس بار کسی غلطی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ان کو انکساری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان پرنیوزی لینڈ میں بھی باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے آوازیں کسی گئی تھیں لیکن کوئی جواب نہ دیئے جانے پر خاموشی ہوگئی۔ان کو بتا دیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کرے تو اس کی اطلاع مینجمنٹ کو دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…