لندن(آئی این پی )پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں چھ سال بعددورہ انگلینڈ کیلئے لندن پہنچ گئی،ٹیم کا یہ دورہ ڈھائی ماہ پر محیط ہوگا۔ہفتہ کو قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر پہنچی تو اس کا انگلش بورڈ کے حکام اور شائقین نے استقبال کیا۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ میں4 ٹیسٹ میچ، 5ایک روزہ میچ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز 3جولائی کو سمرسیٹ کیخلاف 3 روزہ میچ سے کرے گی۔ اس دورے میں پاکستان کی ٹیم آئر لینڈ کیخلاف دو ایک روزہ میچوں کیلئے ڈبلن بھی جائے گی۔پاکستانی ٹیم کا آخری میچ 7 ستمبر کو ہوگا۔