منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

محمد عامر کا دورہ انگلینڈ سے قبل ایسا اعلان جس نے ناقدین کی بولتی بند کر دی

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمدعامر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی بالکل امید نہیں تھی اب انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ان کی بڑی خوش قسمتی ہے۔محمد عامر قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ 6 سال بعد اپناپہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف اسی مقام پر کھیلیں گے جہاں وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوئے تھے اور اسی وجہ سے کرکٹ سے 5 سال کے لیے معطل اور جیل ہوئی تھی۔قومی ٹیم کی لاہور سے انگلینڈ روانگی سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں میں ان کا کہنا تھا کہ تمام خدشات کو پس پشت ڈال کر ایک نیا آغاز کروں گا اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ‘میں نے کبھی اپنی واپسی کا سوچا بھی نہیں تھا اور میں اپنے آپ کو بہت بڑا خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے’۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ‘میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے پرجوش تھا کیونکہ میرا کیریئر دوبارہ شروع ہوا اور جو کچھ ہورہا ہے اس پر تاحال مجھے یقین نہیں آرہا، آپ اس سے اتفاق یا کچھ بھی کہہ لیں لیکن میرے لیے رحمت کا باعث ہے کہ میں وہی سے شروع کرنے جا رہا ہوں جہاں 2010 میں رک گیا تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ دورہ تنازعات سے متاثر ہوا تھا اور میرے لئے انمٹ نقوش چھوڑے، میرا واحد ہدف سیریز میں پاکستان کو جتوا کر بہترین باؤلر بننا ہے اور تازہ یادیں چھوڑنی ہیں’۔انگلینڈ میں پیش آنے والے گزشتہ تلخ یادوں پر ان کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں اپنا ماضی بھول چکا ہوں، میری یادوں سے 2010 کے بعد کے تلخ لمحات موجود ہیں لیکن اب میں بہترین کھیلنا چاہتا ہوں’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…