ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر یوتن نے اولمپکس سمیت ایتھلیٹکس کے عالمی مقابلوں میں روسی ایتھلیٹ پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کو ’غیر جانبدرانہ اور غیر منصفانہ‘ قرار دیا ہے۔گذشتہ سال ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی رپورٹ منظرِعام پر آنے کے بعد انٹرنیشنل ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کی وجہ سے روس کے ایتھلیٹس پر پابندی عائد کی تھی۔ انٹرنیشنل ایتھلیٹکس فیڈریشن کاکہنا ہے کہ ممنوعہ ادویات کی روک تھام کی یقین دہانی پر روسی ایتھلیٹس انفرادی طور پر عالمی مقابوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔صدر پوتن نے کہا کہ وہ روسی ایتھلیٹس کی پابندی کے معاملے پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی مداخلت کرنے کی درخواست کریں گے۔انٹرنیشنل ایتھلیٹکس فیڈریشن نے یہ فیصلہ واڈا کی تازہ رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ روس میں اینٹی ڈوپنگ کے اہلکاروں کو ایتھلیٹس کے نمونے لینے سے روکا جا رہا ہے اور سکیورٹی ایجنسی اہلکاروں کو دھمکیاں دے رہی ہے ایتھلیٹکس کی عالمی تنظیم آئی اے اے ایف کی معائنہ کمیٹی نے روس کادورہ کیا روس کی وزارت کھیل نے واڈا کے فیصلے پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں۔روسی وزارت کھیل نے
ایک بیان میں کہا کہ صاف ستھرے ایتھلیٹوں کے ارمانوں کو دوسرے قابل نفرت ایتھلیٹوں اور حکام کے اعمال کی وجہ سے چکنا چور کیا جا رہا ہے۔’ان ایتھلیٹوں نے اولمپکس میں شرکت کے لیے اتنی قربیانیاں دیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی۔‘روسی وزارت کھیل نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ سال عارضی پابندی لگنے کے بعد انھوں نے عالمی برادری کا اعتماد جیتنے کے لیے ہر وہ عمل کیا جس کی ضرورت تھی۔ روسی وزارت کھیل نے کہا کہ ہمارے ایتھلیٹوں کا برطانیہ کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی سے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ واڈا کی تمام ضرورتوں کو پورے کرتے ہیں۔پچھلے ہفتے واڈا نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ روسی حکام انھیں ایتھلیٹوں کے ٹیسٹ لینے میں دشواری پیدا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایتھلیٹوں کو فوجی علاقوں میں رہائش مہیا کی جاتی ہے اور جب حکام نے ان کا ٹیسٹ لینے کے وہاں جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی اہلکاروں نیانھیں وہاں جانے سے روکا۔واڈا کی رپورٹ میں مزید میں کہا گیا تھا کہ ایک خاتون ایتھلیٹ سے جن پیشاب کا نمونہ مانگاگیا تو انھوں نے اپنے کپڑوں میں پہلے سے ایک بوتل چھپا رکھی تھی۔جو وہ اپنے ٹیسٹ کے لیے دینا چاہتی تھیں۔یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں آئی اے اے ایف کے کونسل اراکین نے روس پر پابندی لگائے جانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
روسی ایتھلیٹس پر پابندی، روسی صدر بھی میدان میں کود پڑے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
چین کا نظام
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی



















































