اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

’’کھانے کی میز پر ایسا کیا ہوا؟‘‘ویرات کوہلی نئی مشکل میں پھنس گئے

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیائے کرکٹ میں کروڑوں شائقین کے پسندیدہ معروف بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نئی مشکل میں پھنس گئے‘ تفصیل کے مطابق معروف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے انٹرنیٹ پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ کھانے کی ایک میز پر براجمان ہیں اور ان کے سامنے کئی اقسام کے عمدہ کھانے سجے ہوئے ہیں ‘ ویرات کوہلی کی ریسٹورنٹ میں لی جانے والی اس تصویر نے شائقین کو سخت رد عمل پر مجبور کر دیا۔ تصویر کے حوالے سے ایک صارف نے لکھا کہ کوہلی نے اس طرح غریبوں کا مذاق اڑایا ہے۔ ویرات کوہلی کے ایک چاہنے والے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’[ڈیئر ویرات آپ سے درخواست ہے کہ آپ غریبوں کو کھانا کھلائیں ‘ آپ ایسی زندگی جی رہے ہیں جس کا آپ نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا‘ کچھ لوگوں کو ایک وقت کی روٹی بھی مشکل سے نصیب ہوتی ہے‘‘۔ جہاں بھارتی بلے باز کو تصویر کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں کچھ لوگوں نے ویرات کی حمایت بھی کی ہے ‘ ویرات کے ایک شیدائی نے تبصرے میں لکھا کہ نفرت کرنے والے جو بولیں ، انہیں بولنے دو۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی متذکرہ بالا تصویر معروف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بنائی تھی جو آج کل ویرات کے ساتھ ساتھ دکھائی دیتی ہیں اور دونوں میں خاصی دوستی چل رہی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…