اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سولہ جون کو سماجی ویب سائٹس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا یوم پیدائش کے سلسلے میں بے شمار مبارکباد کے پیغاموں کا سلسلہ جاری رہا ۔ دورہ انگلینڈ سے ڈراپ ہونے والے قومی ٹیم اوپنر احمد شہزاد نے پاک فوج کے سربراہ کو سالگرہ پر خصوصی مبارکبادی دی، احمد شہزاد نے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ پاک آپ کی عمر دراز کرے اور آپ پاکستان کی حفاظت اور مزید خدمت کر سکیں۔