جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

ریواولمپک میں عامر خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے یا نہیں؟ جانئے

datetime 16  جون‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے ریواولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے دیے گئے موقع کو حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گارجین کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نے رواں ماہ وینزویلا میں ہونے والے اولمپک کوالیفائر میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کیا ہے جس کے بعد ان کی اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔واضح رہے عامر خان نے گزشتہ ماہ کراچی میں ایک تقریب کے دوران انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے تازہ فیصلے پر پوچھے گئے ایک سوال پر اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔عالمی شہرت یافتہ باکسر کا کہنا تھا کہ تصور کیجیے اگر میں اولمپک میں اپنے مادر وطن کی نمائندگی کروں تو یہ میرے لیے بہت خاص ہوگا تاہم اس کا انحصار میرے پروموٹرز پر ہے جن کے ساتھ میرا پروفیشنل معاہدہ ہے، انگلینڈ واپسی پر میں اپنے پروموٹرز سے اس معاملے پر بات کروں گا ۔عامر خان نے 2004 کے ایتھنز گیمز میں سلور میڈل جیتا تھا لیکن انھیں اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ ابھی اولمپک گیمز میں شرکت کے لیے مکمل طورپر تیار نہیں ہیں۔تاہم عامر گزشتہ ماہ میکسیکن باکسر کنیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آٹ شکست کے بعد بحالی کے عمل میں مصروف ہیں۔اولمپک میں واپسی کی صورت میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے دو سالہ پابندی کے خطرے سے دوچار عامر خان ان چند پروفیشنل باکسرز میں سے ایک ہیں جنھوں نے انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے حالیہ فیصلے پر کھل کر بیان دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…