اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ڈے اینڈ نائٹ میچز ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل ہیں ، سر رچرڈ ہیڈلی

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق عظیم کرکٹر سر رچرڈ ہیڈلی نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو کھیل کے سب سے بڑے فارمیٹ کا مستقبل قرار دے دیا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جبکہ اس سال اسی مقام پر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔سابق عظیم کیوی کرکٹر سر رچرڈ ہیڈلی نے ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اسے آزمایا، یہ مستقبل کا کھیل ہے۔ ممکنہ طور پر سیریز میں ایک ٹیسٹ مناسب رہے گا۔’میرے خیال میں اکثر لوگ دن کے دوران روایتی فارمیٹ میں کھیل کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن پنک کوکابورا گیند کی پائیداری اور ہندوستان میں اوس کے عنصر نے ملک میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کے مستقبل پر سوالہ نشان لگا دیا’۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ وہ ان مقابلوں سے قبل بھرپور پریکٹس کریں جبکہ بورڈز پر بھی زور دیا کہ وہ اس کو اپنانے میں زیادہ جلد بازی سے کام نہ لیں۔’کھلاڑیوں کیلئے پریکٹس میچز کا ہونا بہت اہم ہے؛ آپ ان سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ گراؤنڈ میں جائیں اور پنک گیند سے ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں لہٰذا ہمیں نہیں پتہ کہ ہندوستان میں پنک گیند کیسا کھیلے گی اور یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے پریکٹس میچز کا انعقاد ضروری ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…