بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، اظہر محمود کی جگہ باؤلنگ کوچ کون ہوگا ؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہرمحمود کی عدم دستیابی کے باعث مشتاق احمد کو دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لیے باؤلنگ کوچ کے طورپر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے ٗ آسٹریلین اسٹیو ریکسن کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔انگلش کاؤنٹی سرے کے لیے کھیلنے والے آل راؤنڈراظہر محمود کو کلب نے جولائی کے اختتام سے قبل پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔قبل ازیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مشتاق احمد کو باؤلنگ کوچ کے طورپر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی جس کو پی سی بی نے سابق لیگ اسپنر کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مصروفیات کے باعث رد کردیا تھا۔انگلش کاؤنٹی کے فیصلے کے بعد پی سی بی کے پاس مشتاق احمد کو صرف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ بھیجنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھاپی سی بی کے تازہ فیصلے کے بعد مشتاق احمد انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ ہوں گے ٗ اظہرمحمود کاؤنٹی سے فراغت کے بعد دورے میں شیڈول 5 ون ڈے میچوں میں اپنے فرائض نبھائیں گے۔
دوسری جانب چیف سلیکٹر انضمام الحق پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے انگلینڈ جائیں گے، ذرائع کے مطابق انضمام ٹیسٹ سیریز دیکھنے کے بعد ون ڈے کپتان اظہرعلی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کریں گے ٗانضمام الحق انگلینڈ میں موجود پاکستان اے ٹیم کے چند میچز بھی دیکھیں گے تاکہ ون ڈے ٹیم میں شرجیل خان، بلاول بھٹی اور دیگر کھلاڑیوں کی شمولیت کا فیصلہ کیا جاسکے۔دوسری جانب پی سی بی نے ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کیلئے آسٹریلیا کے اسٹیو ریکسن کو کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرکے دورہ انگلینڈ کیلئے کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دے دی ۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ہم نے ریکسن کو بطور فیلڈنگ کوچ تعینات کیا 62 سالہ ریکسن کو سخت محنت اور مشکل کام دینے والے کوچ کے طورپر جانا جاتا ہے ٗ مکی آرتھر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ‘ٹیم کی فیلڈنگ کو بہتربنانے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان ٹیم 18 جون کو انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی ٗ آئر لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز بھی دورے میں شامل ہیں جو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…