جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کردی، کتنے پاکستانی شاہین فہرست میں موجود ہیں؟ جانئے

datetime 15  جون‬‮  2016 |

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں دو اور باؤلر میں ایک پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ پہلے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں پانچواں نمبر پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان کا ہے جبکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق باؤلرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے نمبر پر، بھارت کے ایشوین دوسرے، انگلینڈ کے کرس براڈ تیسرے، اور پاکستان کے یاسر شاہ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پانچویں نمبرپر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…