اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

مصباح کی ریٹائرمنٹ، بڑی خبر آ گئی

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کا مصباح الحق کے حوالے سے فیصلہ 1،2 روز میں متوقع ہے، ٹیسٹ کپتان لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران دورہ انگلینڈ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کو مصباح الحق کی آخری انٹرنیشنل مصروفیت سمجھا جا رہا ہے، دوسری جانب ڈھلتی عمر کے باوجود فٹنس کے ہر امتحان میں پورے اترنے والے کپتان نے بار بار پوچھے جانے کے باوجود ابھی تک اس حوالے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 1،2 روز میں ان کی جانب سے کوئی فیصلہ سامنے آسکتاہے، پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ قومی ٹیم کی 18جون کو انگلینڈ روانگی سے قبل ایک پریس کانفرنس کا انعقاد قذافی اسٹیڈیم میں کیا جانا ہے، جس میں کپتان انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی اعلان کرسکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اگرچہ مصباح الحق نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا لیکن ہر کھلاڑی کیلیے بہت اچھی بات ہوتی ہے کہ وہ اپنے عروج پر کھیل کو خیرباد کہہ دے،لوگ اس بات کو ہی یاد رکھتے ہیں کہ آخری دنوں میں پلیئر نے کیسا پرفارم کیا تھا،ممکن ہے کہ وہ انگلینڈ سے سیریز کے بعد ریٹائر ہوجائیں۔کپتان نے 61 ٹیسٹ میں 4352 رنز بنائے ہیں، انھوں نے 162 ایک روزہ میچزمیں 5122 رنز کے ساتھ کیریئر کا اختتام کیا،39 ٹوئنٹی مقابلوں میں انھوں نے 788 رنز جوڑے تھے، ٹیسٹ میں 20 فتوحات کے ساتھ وہ کامیاب ترین پاکستانی کپتان ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…