منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں پر مہربان‘ خزانوں کے منہ کھول دیئے ‘ وجہ کیا بنی؟

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ہر کھلاڑی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر انٹرنیشنل میچ فیس کی آدھی رقم دی جائیگی، دیگر تمام کرکٹرز کی میچ فیس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بورڈ نے ڈومیسٹک مقابلوں میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی شمولیت یقینی بنانے کیلیے انھیں مالی مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے،سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ہر کھلاڑی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پرانٹرنیشنل میچ فیس کی آدھی رقم دی جائیگی۔ دوسری جانب آئندہٹورمیں کینگروز کیخلاف نائٹ ٹیسٹ کی تیاریوں کا پلان بھی تیار کرلیا گیا، نئے ڈومیسٹک سیزن میں قائد اعظم ٹرافی کے 10 میچز گلابی گیند سے کھیلے جائینگے،
سیمی فائنلز اور فائنل بھی مصنوعی روشنیوں میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کو گورننگ بورڈ نے منظور کرلیا۔دوسری جانب نائٹ ٹیسٹ کی تیاریوں کا پلان بھی تیار ہوگیا، آئی سی سی کی جانب سے یہ تصور پیش کیے جانے کے وقت سے ہی پی سی بی نے اس کی حمایت کرتے ہوئے گہری دلچسپی کا مظاہرہ بھی کیا تاہم اس ضمن میں کیے گئے تجربات کی فہرست زیادہ طویل نہیں ہے، قائد اعظم ٹرافی 2010۔11 کا فائنل اورینج بال سے کھیلا گیا تھا،اگلے سیزن میں ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ گلابی گیند سے ہوا۔گذشتہ ایونٹ میں سرفہرست ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کی6،6سائیڈز براہ راست شامل ہوں گی جبکہ دیگر 14 کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر اپنی نشست پکی کرنے کا موقع ملے گا،ان میں سے ریجنز اور ڈپارٹمنٹس کی 2،2ٹاپ ٹیمیں مین راؤنڈکھیلنے کا اعزاز حاصل کرینگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…