اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آپ کی زندگی کو خطرہ ہے، 2016 کے میچز سے پہلے عوام کو خبردار کر دیا گیا

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک)تھائی لینڈ کے محکمہ صحت کے حکام نے فٹبال شائقین کو خبردار کیا ہے کہ وہ یورو کپ 2016 کے دوران زیادہ جذباتی نہ ہوں بصورت دیگر بعض لمحات انتہائی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔پبلک ہیلتھ منسٹری نے فٹبال شائقین کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ میچ دیکھنے کے دوران مناسب آرام کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ دیر تک میچز نہ دیکھ کر ہارٹ اٹیک کے خطرے سے بچ سکتے ہیں۔وزارت صحت کے اہلکار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت تمام کھیلوں کے شائقین، نوجوانوں، طالبعلموں، کام کرنے والوں اور بڑے بزرگوں کو ہدایات دینا چاہتی ہے کہ وہ سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچز دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ میچ دیکھتے ہوئے آرام کیلئے مناسب وقت نکالیں۔
وزارت نے خصوصاً ذیابیطس اور امراض قلب کے مریضوں کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی دوائیاں لیتے رہیں ٗاس کے علاوہ وہ جو سخت محنت کرتے ہیں چاہے وہ نوجوان ہی کیوں نہ ہوں ٗمناسب آرام کریں۔سوانچے نے کہا کہ اگر آپ کا جسم کمزور ہے تو شائقین صرف وہ میچ دیکھیں جن میں وہ دلچسپی لیتے ہیں یا پھر محض ری پلے دیکھ کر کام چلائیں۔ مناسب آرام، ورزش، اچھی غذا کا استعمال کریں اور الکحل سے دور رہیں۔تھائی فٹبال کی دیوانی قوموں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے اور یورو2016 کے اکثر میچز تھائی لینڈ کے وقت کے مطابق رات میں ہوں گے جس کے باعث ڈاکٹر اور صحت کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شاید انتہائی دیوانے شائقین پوری رات جاگ کر میچز دیکھیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…