جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

جاویدآفریدی کے ساتھ اختلافات کاڈراپ سین،شاہدآفریدی کے اعلان نے سب کو حیران کردیا

datetime 14  جون‬‮  2016 |

لندن(آئی این پی)پاکستان کے سابق آل راونڈر اور ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں اپنی ٹیم پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔لندن میں ایک غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ایک پروفیشنل کرکٹر ہوں۔ جو فرنچائز بھی خریدنا چاہے میں حاضر ہوں۔ہمیشہ پشاور زلمی کی طرف سے ہی نہیں کھیل سکتا۔واضح رہے کہ زلمی کے اونر جاوید آفریدی اور شاہد آفریدی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے۔ شاہد خان آفریدی نے واضح کیا ہے کہ وہ صرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی کسی ایک فرنچائز تک محدود نہیں، اگر ضرورت پیش آئی تو وہ کسی اور ٹیم میں بھی جا سکتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ میں صرف پشاور زلمی تک محدود ہوں۔ بوم بوم آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں اس وقت پشاور زلمی ٹیم کا حصہ ہوں، لیکن اگر میں کسی اور ٹیم میں گیا تو مجھے پشاور زلمی کے مالک اور چیئرمین جاوید آفریدی کے ساتھ کچھ چیزیں حل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی ۔ ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور شاہد آفریدی کے تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے۔ اسی لیے آفریدی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کیلیے کسی اور فرنچائز سے معاہدہ کریں گے۔واضح رہے کہ 36 سالہ قومی کھلاڑی کو دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ دورہ کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک ٹی ٹونٹی میچ شیڈول ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انھیں گزشتہ دو تین سال سے آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ کے ہر سیزن میں کھیلنے کی آفر موصول ہو رہی ہیں لیکن اپنی انٹرنیشنل کمٹمنٹس کی وجہ سے میں اس آفر سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لیکن اگر اس سال انھیں بگ بیش لیگ کھیلنے کی دعوت موصول ہوئی تو وہ ضرور کھیلنے جائیں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بارے میں بات کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہے کہ انضمام الحق کو قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا عہدہ بھی دے دینا چاہیے کیونکہ ایسا اقدام کھلاڑیوں کیلئے بہت فائدہ مند ہوگا۔ شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کوچ مکی ارتھر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جارحانہ انداز اور نقطہ نظر کھلاڑیوں کیلئے بہت اچھا ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ میں 2003 میں جنوبی افریقہ میں ڈومیسٹک سیزن کے دوران ان کی کوچنگ میں کھیل چکا ہوں۔ میں نے انھیں بہت زیادہ جارحانہ پایا تھا۔ اسی جارحانہ پن کی اس وقت قومی ٹیم کو ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…