جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

غلط نو بال ، سری لنکن کھلاڑیوں نے گوروں کو انہی کے دیس میں آئینہ دکھا دیا

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لارڈز(آئی این پی)کرکٹ شرفا کا کھیل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس میں احتجاج بھی شریفوں والا ہی ہونا چاہئے ، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں امپائر کے غلط فیصلے کیخلاف سری لنکن کھلاڑیوں نے ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انوکھا مگر تاریخی احتجاج کر کے گوروں کو انہی کے دیس میں آئینہ دکھا دیا۔یہ واقعہ تک پیش آیاجب انگلینڈ کی دوسری اننگزکے 46ویں اوور میں امپائر روڈ ٹکر نے سری لنکن بالر نوان پرادیپ کی اس گیند کو نو بال قرار دیدیا جس پر انہوں نے انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کو کلین بولڈ کیا تھا تاہم جب ری پلے میں ان کے پاں کا کچھ حصہ واضح طور پر لائن کے پیچھے نظر آرہا تھا ۔ سری لنکن کھلاڑی تو نوبال سے متعلق امپائر کے فیصلے کو چیلنج نہیں کر سکتے تھے جس کے نتیجے میں 58 کے انفرادی سکور پر بولڈ ہونے کے باوجود بچنے والے موجود ایلکس ہیلز نے 94 رنز بنا کر سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 362 رنز کا ہدف دینے میں اہم کردار اداکیا ۔ امپائر کے اس غلط فیصلے پر ڈریسنگ رو م میں بیٹھے سری لنکن کھلاڑیوں نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرا تے ہوئے بالکونی پر اپنا قومی پرچم لٹکا دیا جو تقریبا 45 منٹ تک وہاں موجود رہا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف آئی سی سی سے شکایت کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…