اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کو فاسٹ باؤلر محمد عامر کے انگلینڈ کا سفری ویزا مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر انگلینڈ جانے کے لیے تیار ہیں کیونکہ میزبان ملک نے کرکٹ سیریز کیلئے انہیں ویزا جاری کر دیا ہے جو پی سی بی کو موصول بھی ہو گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی فاسٹ باولر کی تمام سفری دستاویزات مکمل ہو گئی ہیں۔ محمد عامر 18 جون کو ٹیم کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ انہیں 180 دن کا ویزا جاری کیا گیا ہے۔ فاسٹ باولر کو برطانوی قوانین کے برخلاف 10 ماہ پہلے ویزا جاری کیا گیا۔ محمد عامر سزا یافتہ ہونے کے باعث اپریل 2017ء4 تک برطانیہ میں داخل نہیں ہو سکتے تھے۔