جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ایمپائر کا غلط فیصلہ، سری لنکن کھلاڑیوں نے لارڈز کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 13  جون‬‮  2016 |

لارڈز(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی قوم کیلئے اس کے ملک کا وقار سب سے پہلے ہوتا ہے اور اگر کسی ملک کی کرکٹ ٹیم یہ سمجھے کہ کھیل کے میدان میں اس کیساتھ ظلم ہو رہا ہے تو اسے بھی ملک کی توہین کے طور پر ہی لیا جا سکتا ہے لیکن کرکٹ شرفاء4 کا کھیل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس میں احتجاج بھی شریفوں والا ہی ہونا چاہئے۔
سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز کے میدان میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایمپائر کے ایک غلط فیصلے کے خلاف سری لنکن کھلاڑیوں نے کمال ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی انوکھا، پرسکون مگر تاریخی احتجاج کر کے گوروں کو ان کے دیس میں ہی آئینہ دکھا دیا۔ایمپائر نے سری لنکن باؤلر نوان پردیپ کی اس گیند کو نو بال قرار دیدیا جس پر انہوں نے انگلینڈ کے بلے باز ایلکس ہیلز کو کلین بولڈ کیا تھا تاہم جب ری پلے دیکھا گیا تو اس میں واضح طور پر یہ نظر آیا کہ ان کا پاؤں لائن کے اندر ہی تھا اور وہ گیند کسی بھی صورت نو بال نہ تھی۔ چونکہ کھلاڑی نوبال سے متعلق ایمپائر کے فیصلے کو چیلنج نہیں کر سکتے ہیں اس لئے انہیں مجبوراً یہ کڑوا گھونٹ پینا پڑا اور نتیجے کے طور پر58 کے انفرادی سکور پر موجود ایلکس ہیلز نے 94 رنز بنا ڈالے اور سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 362 رنز کا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کر گئے۔سری لنکن کھلاڑی ایمپائر کے خلاف احتجاج تو نہ کرسکے لیکن ڈریسنگ روم میں بیٹھے دیگرکھلاڑیوں نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرا ڈالا۔
انہوں نے ڈریسنگ روم کی بالکونی پر اپنے ملک کا پرچم لٹکا دیا جو تقریباً 45 منٹ تک وہاں موجود رہااور اس طرح انہوں نے کھیل کے میدان میں موجود اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیساتھ ساتھ دنیائے کرکٹ کو بھی تاریخی پیغام دیدیا۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اور اس معاملے میں فکرمند لوگوں کیلئے پیغام بھی ہے کہ ایسی بھول چوک بالکل بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔سری لنکن کھلاڑیوں کے اس اقدام کے مستقبل میں کیا اثرات ہوں گے ؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن اس اقدام نے کرکٹ کے کرتا دھر تاؤں کو غور کرنے پر ضرور مجبور کر دیا ہے کہ کھیل کی بقاء4 کیلئے اس طرح کی غلطیوں پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے جو کھیل کا پانسہ ہی پلٹ دیتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…