لاہور (آن لائن) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ہوم سیریز کی میزبانی پاکستان یو اے ای میں کرے گا سیریز کے مقام کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج پیر کو ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ۔ حتمی فیصلے کا امکان آج ( پیر) کو ہو گا ۔ ہوم سیریز کی میزبانی یو اے ای میں کرے گا ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان سری لنکا کے ساتھ ہوم سیریز کھیلنا چاہتا تھا ۔ مگر سری لنکا میں خراب موسم کی وجہ سے سیریز کا انعقاد مشکل ہو گیا اور پی سی بی نے متبادل راستہ اختیار کر لیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ہوم سیریز کھیلے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اخراجات بڑھ گئے ہیں اور اخراجات کم کرنے کے لئے یہ فیصلہ کر لیا گیا کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلے گا ۔