نئی دہلی(آئی این پی)فکسنگ میں سزا یافتہ ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا بھارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف پھٹ پڑے ، بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں دانش کنیریا نے کہا کہ پی سی بی نے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا، میرے کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے ٹھوس شواہد نہیں تھے، لیکن پی سی بی نے مجھے سپورٹ نہیں کیا جس کی وجہ سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپنر نے پی سی بی حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پیار دیا لیکن پی سی بی نے انہیں تنہا چھوڑ دیا ۔ پینتیس سالہ دانش کنیریا پر الزام ہے کہ انہوں نے دو ہزار نو میں ایسکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مبینہ طورپر سپاٹ فکسنگ کی ۔