لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے واضح کیا ہے کہ 17اگست 2016ء کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد عہدے سے الگ ہونے کا ارادہ نہیں کیا،فیصلہ لینے سے قبل اپنے دوستوں، خیرخواہوں اور دیگر متعلقہ افراد سے مشاورت کروں گا ،اس وقت میں 17جون سے چھٹیوں پر انگلینڈ جارہا ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہاں میں خبروں میں بھی سنتا رہا ہوں کہ میں اگست میں اپنا عہدہ چھوڑ رہا ہوں لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ان رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں ہے، درحقیقت تاحال اس حوالے سے میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔پی سی بی کے نئے آئین کے مطابق شہریارخان پہلے باقاعدہ منتخب چیئرمین ہیں، واضح رہے کہ پی سی بی کا نیا آئین جولائی 2014کو نافذ ہوا تھا۔سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انہیں 18اگست 2014ء کو پی سی بی کے آئین کے پیرگراف 7کی شق 2اور 3کے تحت چیئرمین منتخب کیا گیا تھا جس کے مطابق چیئرمین کی مدت 3سال مقرر کی گئی ہے اور ایک شخص زیادہ سے زیادہ 2 دفعہ اس عہدے کے لیے منتخب ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے شروع میں دوسال تک بورڈ کے چیئرمین کے طورپر کام کرنے کے لیے کہا گیا تھا کہ جب تک پی سی بی کے قانونی معاملات جو کورٹ میں موجود ہیں ٹھیک نہیں ہوتے۔انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لیکن مجھے آئین کی خاص شق کی بنیاد پر منتخب کیا گیا جو مجھے تین سال کی مدت پوری کرنے کی اجازت دیتا ہے تو یہ فیصلہ کسی اور کو نہیں بلکہ مجھے خود کرنا ہے۔پی سی بی کے آئین کے مطابق موجودہ بورڈ آف گورنرز کی تین سالہ مدت 17اگست 2017ء کو مکمل ہوگی۔تاہم مدت مکمل کرنے کے بعد عہدے سے الگ ہونے کا ارادہ نہیں کیالیکن میں فیصلہ لینے سے قبل اپنے دوستوں، خیرخواہوں اور دیگر متعلقہ افراد سے مشاورت کروں گا ۔ اس وقت میں 17جون سے چھٹیوں پر انگلینڈ جارہا ہوں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
چین کا نظام
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی



















































