لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھرکی درخواست کو نظرانداز کرتے ہوئے مشتاق احمد کی جگہ اظہر محمود کو باؤلنگ کوچ اور رابطہ کار مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مکی آرتھر نے پی سی بی کو کہا تھا کہ مشتاق احمد کو بورڈ، قومی ٹیم اور کوچ کے درمیان رابطہ کار کے عہدے پر تعینات کیا جائے۔پی سی بی نے مشتاق احمد کو اس لیے نظر انداز کیا ہے کیونکہ وہ نیشنل اکیڈمی میں باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ٗاگر وہ قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر جاتے ہیں تو نیشنل اکیڈمی کے معاملات درہم برہم ہوں گے۔بورڈ نے نیشنل اکیڈمی کے معاملات کے پیش نظر اظہر محمود کو یہ عہدہ دینے کی تجویز دی جو جدید کرکٹ سے آگاہ اور اس عہدے کیلئے مناسب ترین ہیں۔آرتھر نے تاحال کوئی شکایت نہیں کی ٗپی سی بی نے ان سے رابطہ بھی نہیں کیا ۔ذرائع کے مطابق اگر اظہر محمود دستیاب نہیں ہوئے تو پی سی بی مشتاق کو تعینات کرے گی۔ذرائع نے کہا کہ اس عہدے کے لیے عاقب جاوید اور محمد اکرم کے حوالے سے بورڈ میں کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔اظہر محمود ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے طور پر کام کرچکے ہیں ٗ مشتاق احمد گزشتہ چند سالوں سے اس عہدے پر کام کررہے ہیں تاہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران وہ چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔
قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ ،ایسے کرکٹر کا انتخاب جو ا ب بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہاہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
چین کا نظام
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی



















































