منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

محمد علی کے دنیا سے رخصت ہوتے ہی بڑا اقدام، کیا ہونے جا رہا ہے؟ پتا چل گیا

datetime 11  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عوام کے مطالبے پر مرحوم باکسر کی زندگی پر بننے والی فلم کو ایک بار پھر امریکا کی کئی سکرینز پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ محمد علی کا انتقال 4 جون کو 74 برس کی عمر میں ہوا ہے۔ وہ سانس کے عارضے میں مبتلا تھے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سونی کے صدر روری بریئر کا کہنا تھا محمد علی کے انتقال کے بعد ہمیں ان کی سوانح حیات پر مبنی فلم کو ایک مرتبہ پھر پیش کرنے کے بہت سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا اس فلم میں محمد علی کو صحیح معنوں میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، ایک ایسا شخص جس کے کھیل کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی سے بھی لوگ بے حد متاثر تھے۔ محمد علی واقعی عظیم تھے اور اس فلم کے ذریعے ان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فلم ’’علی‘‘ 2001 ء میں ریلیز ہوئی، جس نے دنیا بھر میں تقریباً 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا منافع حاصل کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…