جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

محمدعلی سے کیا سیکھا؟ پاکستانی نژادباکسر عامر خان خاص باتیں سامنے لے آئے

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ محمد علی میں ناقابل شکست ہونے کی خود اعتمادی انھوں نے آج تک باکسنگ کی کسی دوسرے کھلاڑی میں نہیں دیکھی۔بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹریو میں سابق لائٹ ویٹ عالمی چمپئن نے کہاکہ وہ محمد علی ہی تھے جن کی آمد اور پے در پے فتوحات سے باکسنگ بے انتہا مقبول ہوئی۔عامر خان نے کہاکہ انھیں زندگی میں دو بار محمد علی ملنے کا شرف حاصل ہوا اور انھیں قریب سے دیکھنے نے میرے اعتماد میں بیحد اضافہ کیا۔ محمد علی کی شخصیت اور کرشمہ ایسا تھا کہ لوگ ان کی طرف کھینچے چلے آتے تھے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ محمد علی کی زندگی کے کئی پہلو ہیں ٗ جہاں تک ان کی باکسنگ کا تعلق ہے تو انھوں نے اپنے کیرئیر بہت سی ناممکن فتوحات حاصل کیں۔وہ جب سونی لٹسن سے مدمقابل تھے تو انھیں کوئی گھاس تک نہیں ڈال رہا تھا ٗیہی توقع کی جا رہی تھی کہ لٹسن محمد علی کو باکسنگ رنگ میں تباہ کر دیں گے تاہم انھوں نے لٹسن کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔عامر خان کے بقول جورج فورمین کے خلاف ناقابل یقین فتح اور جو فریزر اور کن نوٹون کے خلاف ان کی شاندا فائٹس بکسنگ کے شائقین کیلئے ناقابل فرموش ہیں۔ایک سوال پر عامر خان نے کہاکہ محمد علی کی نسل پرستی کے خلاف خیالات پر ان کے بچپن اور لڑکپن کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ لیکن جیسے جیسے محمد علی عالمی افق پر چھاتے رہے ویسے ویسے ان کے خیالات میں تبدیلی آتی رہی۔ان کا کہنا تھا کہ محمد علی نے نسل پرستی پر جو 25 سال قبل کہا تھا ان کے خیالات کی ایک سطر نکال کر اس پر بحث کرنا محمد علی سے ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ انھوں نے ایک چھوٹا سا آپریشن کروایا ہے اور اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ رمضان گزار رہے ہیں لیکن مناسب وقت پر وہ اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…