لاہور(این این آئی) محمد عامر کی آمدن کے ذرائع بند،نیا حکم جاری ،انٹرویوز دینے اور معاہدے کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہو ئے کھیل پر فوکس کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے تفصیلی ملاقات کی جس میں حکام نے انہیں بتایا کہ ان کے برطانیہ جانے کی تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اور ان کا ویزہ جاری کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کے مطابق اہم دورے میں ان سے بڑی امیدیں وابستہ کی گئی ہیں جن پر پورا اترنے کے لئے انہیں صرف کھیل پر فوکس رکھنا ہے ،اطراف میں کیا ہو رہا ہے ٗکس تنقید کا سامنا ہے اس پر کوئی رد عمل نہیں دینا ۔بورڈ انہیں بیک کرتا رہے گا جس پر محمد عامر نے بورڈ کا شکریہ ادا کیا ۔ذرائع کا کے مطابق محمد عامر کو انگلینڈ میں میڈیا سے دور رکھا جائے گا انہیں انٹرویوز دینے اور معاہدے کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔