اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اب تو میں عادی ہو چکا ہوں، فواد عالم نے ایسا کیوں کہا ؟ جانئے

datetime 9  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)ٹیسٹ میں سنچری بنانے بنانے کے باوجود سات سال کا عرصہ گزر چکا فواد عالم مسلسل نظر انداز ، مگر ٹیم میں واپسی کیلئے اب بھی پرجوش ہیں اپنے ایک انٹرویو میں فواد عالم نے رنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اس طرزعمل کا عادی ہوں، یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے’۔فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ کئی سیزن سے مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کے باعث ان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی توقع کی جارہی تھی لیکن انھیں ایک دفعہ پھر نظرانداز کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے جو ہوتا ہے اس کے فیصلے سے ہوتا ہے جب وہ مجھے عزت دینا چاہے تو کوئی مجھے روک نہیں سکتا’۔دورہ انگلینڈ میں منتخب نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر میں یہ کہوں کہ میں دلبرداشتہ نہیں ہوا ہوں تو یہ میں اپنے آپ سے بھی جھوٹ بولوں ہوگا لیکن زندگی یہی نہیں رکی’۔فواد عالم نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا جہاں انھوں نے 168 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جبکہ 2009 میں ہی نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں کسی پر کوئی تنقید نہیں کروں گا، تنقید اپنے اوپر ہے تاکہ کسی اور کو موقع نہ دوں اور بہتری کی کوشش کروں اور میں ٹیم میں واپسی کے لیے اپنی محنت جاری رکھوں’۔فواد عالم قومی ٹیم کے فٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ فیلڈ میں اتروں تو کوئی مجھے سست نہ کہے اور میں اپنی ذمہ داری اچھی طرح نبھاؤں’۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…