ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عامر کے دورے پر کوئی اعتراض نہیں, اسٹورٹ براڈ

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لارڈز(این این آئی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے محمد عامر کے دورہ انگلینڈ کی حمایت کرتے ہوئے انھیں خطرناک باؤلر قرار دیدیا۔اسٹورٹ براڈ نے عامر کی واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ان کی شمولیت پر کوئی اعتراض یا منفی سوچ ہوگی تاہم مداحوں کی بات الگ ہے ٗپاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں محمد عامر کو انگلینڈ کے ویزے سے مشروط کرکے شامل کیا گیا ہے تاہم ان کا ویزے ابھی تک جاری نہیں ہوسکا ۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں وہ اپنی سزا پوری کرچکے ہیں لیکن لارڈز کے تماشائی کرکٹ کے حوالے سے جنونی ہیں اور ان کا اپنا نقطہ نظر ہے۔براڈ نے کہاکہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم میں اس سیریز کے صرف چار کھلاڑی ہیں ٗ پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے گزشتہ 6 سال سے عامر کا سامنا نہیں کیا لیکن اس وقت وہ خطرناک اور سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی تھے۔اسٹورٹ براڈ نے 2010 میں لارڈز ٹیسٹ میں نوویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری بنائی تھی ٗ ٹروٹ کے ساتھ مل کر نوویں وکٹ پر 332 رنز کی شراکت کاعالمی بنایا تھا۔براڈ نے کہا کہ میچ کے ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے ہم اپنی بہترین کارکردگی کو منانے سے قاصر رہے تھے۔پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایک مضبوط ٹیم اور معیاری باؤلرز کے خلاف کھیلیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ اچھا باؤلر ہے۔محمد عامر نے گزشتہ سال کرکٹ میں واپسی کی تھی جس کے بعد وہ دورہ نیوزی لینڈ، ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں تاحال انھیں موقع نہیں ملا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…