اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ نے عالمی چمپئن آسٹریلیا کو 47 رنز سے شکست دیدی

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیانا (این این آئی)سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ نے عالمی چمپئن آسٹریلیا کو 47 رنز سے شکست دیدی ٗجنوبی افریقن ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ50اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے تاہم آسٹریلوی ٹیم 190 رنز کا آسان ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ٗ جنوبی افریقہ کے فرحان کو 62 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ٗگیارہ جون کو ایک بار پھر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پروٹیز ٹیم کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت ہوا، پروٹیز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 189 رنز بنا کر کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لئے 190 رنز کا ہدف دیا، فرحان بہادین 62، ہاشم آملہ 35، اے بی ڈیویلیئرز 22، ڈی کوک 18، رابادا 15، پال ڈومنی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کے ہازلیوڈ، نیتھن کلٹرنل اور گلین میکسویل نے دو دو، جبکہ نیتھن لائن اور ایڈم زیمپا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 34.2 اوورز میں ہی ڈھیر ہوگئی۔ آرون فنچ کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ آرون فنچ نے 72 اور نیتھن لائن نے 30 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندہ بھی عبور نہ کرسکے۔ یوں آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 34.2 اوورز میں ہی ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا سے میچ 47 رنز سے جیت لیا۔ پروٹیز کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاجیسو رابادا نے 3، پارنل، عمران طاہر اور فانجیسو نے 2,2 جبکہ شمسی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پروٹیز ٹیم کے فرحان کو 62 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسری جانب جون تک جاری رہنے والی سیریز میں تینوں ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 10 میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں تینوں ٹیمیں آپس میں تین، تین میچز کھیلیں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہوگا۔ تین ملکی سیریز میں 11 جون کو آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوگا، 13 جون کو ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا، 15 جون کو ویسٹ انڈیز کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوگا، 19 جون کو آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوگا، 21 جون کو ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیاکے ساتھ ہوگا، 24 جون کو سیریز کا نواں اور آخری میچ کھیلا جائے گا جس میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، سیریز کا فائنل 26 جون کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…