پیرس(این این آئی) یورو کپ فٹ بال مقابلوں کے موقع پر فرانس میں سخت ترین سکیورٹی اقدامات کے باوجود ’آسان اہداف‘ پر دہشت گردانہ حملوں کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کو فرانس میں شروع ہونے والے ان یورپی کپ فٹ بال مقابلوں کے موقع پر دنیا بھر سے کئی ملین تماشائی پہنچ رہے ہیں، جب کہ فرانسیسی حکومت کی کوشش ہے کہ ہر حال میں سکیورٹی کی صورت حال یقینی بنائی جائے۔ ایک انسداد دہشت گردی سے متعلق سینئیر فرانسیسی عہدیدار نے خبر رساں ادارے سے بات چیت میں کہا کہ ملک میں سلامتی کی صورت حال یقینی بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں۔