لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے پورے دورہ کے دوران کھلاڑیوں کو بیگمات اور بچوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ دو ماہ پرمشتمل ہے ، پی سی بی نے کھلاڑیوں کوآگاہ کردیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے پورے ٹور پر اپنی فیملیز کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔ کرکٹرز صرف دو ہفتے کیلئے اپنی فیملزکو اپنے ہمراہ انگلینڈ میں ساتھ رکھ سکتے ہیں جبکہ ون ڈے سیریز میں کھلاڑی اپنی فیملیز کو ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ میں لگنے والے کیمپ میں بھی اہل خانہ کو لے جانے کی اجازت نہیں تھی،پی سی بی کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز رہے، کھاڑیوں کی بیوی بچوں کے ساتھ ہونے کی وجہ سے کھیل سے توجہ ہٹ سکتی ہے ۔