اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

محمدعامر کا ویزہ،انگلینڈ نے فیصلہ کا حتمی اعلان کردیا

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ کا ویزہ مل گیا جس کے بعد تمام خدشات دور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لئے محمد عامر کا خصوصی کیس تیار کرکے درخواست دی گئی تھی ،اس میں قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد پیسر کی آئی سی سی کلیئرنس اور دیگر متعلقہ دستاویزات کا بھی حوالہ دیا گیا۔دورہ کے دوران تینوں فارمیٹ کا اہم حصہ سمجھے جانے والے محمد عامر پاکستان کا اہم مہرہ ثابت ہونگے، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ان کی ٹیم میں شمولیت کو ویزے سے مشروط قرار دیا ۔دیگر تمام منتخب کھلاڑیوں کے ویزے یکم جون کو ہی پی سی بی کو موصول ہوگئے تھے لیکن محمد عامرکا کیس قدرے تاخیر سے جمع کرایا گیا لیکن 19روز گزرنے کے باوجود ابھی تک ہاں یا ناں میں کوئی جواب موصول نہ ہونے پر پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ اور برطانوی ہائی کمیشن کو خط لکھ دیا جس کے بعد محمد عامر کا منگل کو برطانیہ کا ویزا منظورکرلیا گیا۔محمد عامر انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 17رکنی ٹیم میں شامل ہیں،ان کے ویزے کے حصول کے بارے میں خدشات تھے جو اب دور ہوگئے ہیں اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریشانی دور ہوگئی، قومی ٹیم کی بولنگ لائن تگڑی ہوگئی۔محمد عامر اپنے تجربے سے اپنے ساتھی بولرز کے ہمراہ انگلش بیٹسمینوں پر قہر بن کر ٹوٹنے کے لیے بے چین ہیں۔پاکستان اور انگلینڈکے درمیان 4ٹیسٹ،5ون ڈیز اور ایک ٹی ٹونٹی پرمشتمل سیریز 14 جولائی سے شروع ہوگی،پاکستان کرکٹ ٹیم 18جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی، سیریز سے پہلے قومی ٹیم کا ساوتھمپٹن میں ٹریننگ کیمپ بھی لگے گا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت کا کہنا ہے کہ محمد عامر سے بہت توقعات ہیں،ان پر توقعات کا دباؤ بھی ہوگا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…