واشنگٹن (آئی این پی)ٹینس کورٹ میں ماریہ شراپوا کو ٹف ٹائم دینے والی سرینا ولیمز نے پیسے کے کھیل میں بھی روسی حسینہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکی میگیزین فوربز نے سرینا ولیمز کو امیر ترین خاتون ایتھلیٹ قرار دے دیا ۔روسی حسینہ کے لئے ایک کے بعد ایک جھٹکا ،پہلے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کھیل سے دوری اور اب ماریہ شراپوا سے ان کا ایک اوراعزاز چھن گیا۔امریکی جریدہ فوربز کی تازہ فہرست کے مطابق سیرینا ولیمز دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔سرینا ولیمز نے پچھلے بارہ مہینے میں دو ارب نوے کروڑ روپے کمائے ہیں اور گیارہ سال سے امیر ترین خاتون ایتھلیٹ کہلائی جانے والی روسی حسینہ کے کھاتے میں پچھلے سال میں دو ارب انیس کروڑ روپے آئے ہیں ۔