اسلام آباد (آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیکس کی مد میں کوئی رعایت نہیں دی گئی۔میڈیا سے گفتگو کے دور ان ایف بی آر کے ممبران نے کہا کہ پاکستان کی کل آباد ی کا 0.7فیصد حصہ ٹیکس گوشوارے جمع کراتا ہے اگر سب گوشوارے جمع کرائیں تو انکم ٹیکس کی مد میں 170ارب روپے حاصل ہوں۔ پاکستا ن میں اصل آمدن پر ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا ، جو ایف بی آر کی کمزوری ہے،نئی گاڑیوں کی خریداری پر 3 فی صد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیکس کی مد میں کوئی رعایت نہیں دی گئی۔