جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

دورہ انگلینڈ ، عمر اکمل نے بھی تیاری پکڑ لی

datetime 6  جون‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے ناقص فٹنس کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی کی امید کا اظہار کیا ہے۔ایک انٹرویو میں عمر اکمل نے کہا کہ پروفیشنل ایتھلیٹ کے طورپر ہم فٹنس پر سخت محنت کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے کچھ حلقوں نے یہ افواہیں پھیلا دیں کہ میری فٹنس بہت خراب ہے اور کھیلنے کے لیے تیار نہیں جو بالکل غلط ہے۔تاہم میں اپنی فٹنس پر سخت محنت جاری رکھوں گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کی تیاریوں کے لیے گزشتہ ماہ کاکول میں فٹنس کیمپ کا اہتمام کیا تھا جہاں عمر اکمل کو شامل نہیں کیا گیا تھا جبکہ دورہ انگلینڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی ان کا نام شامل نہیں۔انگلینڈ کے دورے کے لیے شامل نہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں لیکن اگر ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ دی جاتی ہے تو میرے لیے یہ بھی کافی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے ون ڈے ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ میں شامل ہوں گا، میری یہی خواہش ہے کہ جو پاکستان ٹیم اور پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا ہو وہی کرنا چاہیے۔عمر اکمل اور احمد شہزاد کے خراب رویے اور ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کی شکایت نہ صرف سابق کوچ وقار یونس کر چکے ہیں بلکہ قومی ٹیم کے موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو ڈسپلن مسائل کے باعث ٹیم میں منتخب نہیں کیا۔عمراکمل کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں اور سالوں میں لوگ مزید پختہ عمر اکمل کو دیکھیں گے، میرے خیال میں میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ میرے رویے میں پختگی آئی ہے۔ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ بلے باز قرار دیے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرا بنیادی مقصد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے اور میں ٹیسٹ کرکٹ کو نمبر ایک فارمیٹ تصور کرتا ہوں۔ٹیسٹ کرکٹ میں یونس نے جو کچھ حاصل کیا ہے اس کو میں بھی حاصل کرنا چاہتا ہوں، وہ بحیثیت کرکٹر اور انسان میرے لیے عظیم مثال ہیں، میرے لیے دوسری مثال اے بی ڈی ولیرز ہیں، میں ان دونوں کے اعزازات کو حاصل کرنا چاہتاہوں اور ابھی وقت میرے حق میں ہے۔ایک سوال کے جوب میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے نقادوں سے کہوں گا کہ میرا دوسروں سے موازنہ نہیں کریں بلکہ میری کارکردگی کو دوسروں کی کارکردگی سے موازنہ کریں اور میرے اعداد وشمار بہت بہتر ہیں۔عمر اکمل اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں لیسسٹر شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…