ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد عامر پا کستا نی کر کٹ کے لیے کیا ہیں ؟وسیم اکرم کا انکشاف

datetime 6  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر وسیم اکرم نے فاسٹ باؤلرمحمد عامر کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ محمد عامر بہترین بولرز میں شامل ہے اور پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہے، محمدعامرکو مشورہ دیا ہے کہ توجہ کرکٹ پر رکھو، باقی چیزیں چھوڑ دو، چیلنجز ہوتے ہیں بس آپ کو ہینڈل کرنا آنا چاہئے۔وسیم اکرم نے کہا کہ بیٹیاں،بیٹوں سے زیادہ پیار کرتی ہیں، بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہوں گا ۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کو مس کرتے ہیں، بچپن کی یادوں کا ذکر کیا تو بتایا کہ انہیں اسکول میں بہت مار پڑی وہ بہت نکمے تھے ۔جلد لانچ ہونے والے وڈیو گیم کے بارے میں وسیم اکرم نے بتایا کہ اس ویڈیوگیم میں آپ سوئنگ کے سلطان کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں ۔وسیم اکرم نے دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹپس دیں اور کہا کہ یہ ٹور ٹف ہوگا کیونکہ انگلینڈ کی پچ پر بال پورا دن سوئنگ کرتی ہے۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ سر ویوین رچرڈز، عمران خان اور جاوید میانداد ان کے ہیرو ہیں، سچن ٹنڈولکر ، برائن لارا ، کیلس مشکل بلے باز تھے ۔پروگرام کے دوران شنیرا اکرم نے سوال بھیجا کہ وہ سپر مارکٹ میں ہیں ،وسیم سے پوچھ کر بتائیں کہ وہ ڈنر میں کیا کھائیں گے ۔

مزید پڑھئیے:محمد علی کے مر نے سے پہلے آخری الفا ظ کیا تھے؟



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…