اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیامنیجر بننے سے دو غیرملکیوں نے انکار کر دیا

datetime 6  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی میڈیا منیجرز کی جانب سے انکار کے بعد انگلینڈ کے دورے کے لئے اپنے ہی میڈیا منیجر پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے برائن مرگڈ رائیڈ نے انگلینڈ میں میڈیا منیجر بن کر پاکستانی ٹیم کا امیج بہتر بنانے کے لئے35لاکھ روپے مانگے تھے لیکن پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے 9ہفتے کے دورے کے لئے بھاری معاوضہ دینے سے انکار کردیا۔ جبکہ اور ایک غیر ملکی پیٹر اوبون نے بھی پہلے سے طے شدہ مصروفیت کی وجہ سے یہ کام کرنے سے انکار کردیا۔اب پی سی بی کے ڈائریکٹر اور جنرل منیجر باری باری انگلینڈ جائیں گے اور انگلش میڈیا کو کنٹرول کریں گے۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے اتوار کو تصدیق کی کہ آغا اکبر کو اب پاکستان اے ٹیم کے بجائے سینئر ٹیم کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے جبکہ سیریز کے دوسرے حصے میں پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین بھٹی میڈیا کے معاملات سنبھالیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیسے بچانے کے لئے اپنے ہی میڈیا ڈپارٹمنٹ پر انحصار کیا ہے۔میڈیا ڈپارٹمنٹ کے بارے میں پی سی بی کے چیئرمین گذشتہ ہفتے کہہ چکے ہیں کہ یہ شعبہ کمزور ہے اور اسے متحرک بنانے کی ضرورت ہے۔ اب اسی شعبے کے دو افسران کو مشکل ترین ٹاسک سونپا گیا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…