نیویارک (این این آئی)سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن محمد علی کے ڈاکٹرنے کہاہے کہ انھوں نے مرنے سے قبل ’آخری سال میں انتہائی سخت وقت گزارا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تین مرتبہ کے عالمی چمپئن محمد علی کے خاندان والوں نے کہا کہ وہ32 سال تک پارکنسنز کی بیماری میں مبتلا رہے اور ان کی موت نامعلوم قدرتی وجوہات سے ہونے والے سیپٹک شاک سے74 سال کی عمر میں ہوا۔ابراہم لیبرمین جو علی کے آخری لمحات میں ان کے پاس تھے کا کہنا ہے کہ محمد علی کے آخری ہفتہ خاص طور پر ان پر بہت سخت گزرا اس سے یہ ظاہر ہوا کہ خدا انھیں چاہتا تھا اور ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑا۔لیبرمین نے بتایا کہ سب کو محسوس ہو رہا تھا کہ کچھ برا ہونے والا ہے تاہم آپ امید کرتے ہیں کہ آپ اسے شکست دے دیں گے اور محمد علی وہ تھے جنھوں نے ہمیشہ مشکل چیزوں کا سامنا کیا۔ وہ ایک عام شخص نہیں تھے۔وہ اپنے عقائد کیلئے کھڑے ہوئے اور جو انھوں نے سوچا وہ صحیح تھا۔ انھوں عاجز اور بڑی سے بڑی شخصیت کے ساتھ یکساں برتاؤ رکھا جو کہ ٹھیک تھا۔ابراہم لیبرمین نے کہا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کے وہ رنگ کے اندر جیسے تھے اس کے مقابلے میں وہ رنگ سے باہر بہت اچھے تھے۔میں نے ایک بہترین دوست کھو دیا۔ ایریزونا میں محمد علی پارکنسن سینٹر کے ڈائریکٹر ابراہم لیبرمین نے اس خیال کو کہ محمد علی کی بیماری کی وجہ صرف اور صرف باکسنگتھی کو مسترد کیا۔انہوں نے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ اس سے مدد ملی تاہم میرے خیال میں آہستہ آہستہ کئی سالوں میں یہ بڑھ گئی ٗان کے مطابق وہ لوگ جو ڈیمنیشیا پگلسٹیکا میں مبتلا ہوتے ہیں عموماً تین سے چار سال میں مر جاتے ہیں۔ محمد علی کو پارکنسن تھا اور وہ 30 سال زندہ رہے ٗیہ ان کے جسم کے ایک حصے سے شروع ہوا، ایم آر آئی میں ان کا دماغ قدرے بہتر دکھائی دے رہا تھا ٗمیں آپ کو بتا سکتا ہوں کے اس میں باکسنگ کا کوئی عمل دخل نہیں تھا ان میں باقاعدہ پارکنسن کے جراثیم موجود تھے۔محمد علی کے ڈاکٹر کو ایک پرانا واقعہ یاد آگیا جب محمد علی نرسنگ ہوم میں آئے اور ایک بزرگ شخص نے انھیں غلطی سے ایک اور عظیم باکسر جو لوئس سمجھ لیا تھا۔محمد علی نے اس پر کہا کہ اگر اس بزرگ شخص کو اس بات سے خوشی ملتی ہے کہ وہ لوئس سے ملے تو پھر میں جو لوئس ہوں۔ڈاکٹر ابراہم نے کہا کہ اس سے پتہ لگتا ہے کہ محمد علی ایک عظیم شخص تھے لیکن مہربان تھے۔ جن میں لوگوں کے لیے بہت رحم کے احساسات موجود تھے۔انھوں نے بتایا کہ علی کی بیماری کے دوران ان کے خاندان والوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ابراہم کے مطابق ان کی بیماری بڑھ رہی تھی تاہم ان کے خاندان والے ان کے ساتھ تھے جنھوں نے انھیں اسی معیار کی زندگی دی جیسی کے آپ گزار رہے ہیں۔
وفات سے قبل محمد علی نے کیسا وقت گزارا ؟ عظیم باکسر کے ڈاکٹر نے سب آنکھوں کو اشک بار کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
چین کا نظام
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی



















































