لاہور ( این این آئی) دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔دورہ انگلینڈ کے لیے ثنا میر ون ڈے جبکہ بسمہ معروف ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی کریں گی ۔ 15رکنی اسکوڈ میں جویریہ ودود ، بی بی ناہیدہ ، سدرہ امین ، منیبہ علی ، شامل ہیں ۔ جبکہ ندا راشد ، ارم جاوید ، اسماویہ اقبال ، انعم امین ، ثانیہ اقبال بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ۔ سعدرہ یوسف ، آمنہ انور ، سعدرہ نواز ، سیدہ نین فاطمہ بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔ پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 20 جون کو کھیلے گی ۔