لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ آئی سی سی یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ کرنا چاہتی ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر ہدف بن سکتے ہیں۔یاسر شاہ کو گزشتہ سال ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے ممنوعہ قراردی گئی ادویات کے استعمال پر پابندی لگادی گئی تھی۔آئی سی سی کے سامنے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ لاعلمی میں اپنی بیگم کی بلڈ پریشر کی دوائی کھا ئی تھی۔ان کی پابندی کو رواں سال مارچ کے اواخر میں ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف دورے کے لیے اہل ہوگئے تھے۔ٹیم منیجر انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کپتان مصباح، ون ڈے کپتان اظہر علی اور فاسٹ بالر جنید خان کے ساتھ ساتھ یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا ہے لیکن لیگ اسپنر کا ٹیسٹ ہدف ہوسکتا ہے۔یاسر شاہ کو انگلینڈ کے دورے میں پاکستان کے لیے اہم بالر قرار دیا جا رہا ہے بالخصوص 4 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں انھیں قومی ٹیم کے لیے اہم ہتھیار قرار دیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم 14جولائی سے شروع ہونے والے اپنے دورے میں 4ٹیسٹ، 5ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔آئی سی سی کی جانب سے ایک ایسے اہم موقعے پر پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لیا جارہا ہے جب ٹیم انگلینڈ کے طویل دورے کی تیاری میں مصروف ہے ایسے وقت میں کسی کھلاڑی کا مثبت ٹیسٹ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔آئی سی سی 2006ء سے واڈا کا رکن ہے جو مقابلوں کے دوران یا مقابلوں سے باہر کسی بھی وقت معمول کے ڈوپ ٹیسٹ کرتا ہے۔
آئی سی سی یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ کرنا چاہتی ہے ،ایک بار پھر ہدف بن سکتے ہیں‘ انتخاب عالم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
چین کا نظام
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی



















































