اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جلد ہی پاکستان آکر اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کردیں گے‘ شہریار خان

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جلد ہی پاکستان آکر اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کردیں گے،آئندہ دو تین روز میں دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا، اگر محمد حفیظ دورے سے قبل مکمل فِٹ نہ ہوئے تو ان کا متبادل تلاش کرنا ہو گا۔جم خانہ گراؤنڈ لاہور میں کاردار کپ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ کاردار کپ انڈر 16اسکولز کرکٹ ٹونامنٹ میں ایک ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بہت سے نجی اسکول بھی شامل ہیں، انہی نوجوانوں میں سے بہت سے کھلاڑی کل بین الاقوامی کرکٹ میں بھی نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل ہی پاکستان کا مستقبل ہے، اس ٹورنامنٹ میں بھی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس پر بھرپور توجہ دی جائے گی، کرکٹ میں عمر کی تصدیق پر بھی کام ہورہا ہے، مستقبل میں انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹ مقابلے صحیح معنوں میں عمرکے مطابق ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی طرح یونیورسٹیز کے طلبا کے بھی مقابلے کرائے جائیں گے کیونکہ ماضی کے تمام بڑے کھلاڑی یونیورسٹیوں سے ہی نکل کر آئے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے حوالے سے شہریار خان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کو تاحال پاکستان کا ویزا نہیں ملا اور امید ہے کہ آئندہ بدھ یا جمعرات تک انہیں ویزا مل جائے گا اور وہ پاکستان آکر اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان کرکٹرز کا ٹیلنٹ دیکھ کر متاثر ہوئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئندہ دو تین روز میں دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا، اگر محمد حفیظ دورے سے قبل مکمل فِٹ نہ ہوئے تو ان کا متبادل تلاش کرنا ہو گا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…