اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

دعا نے میری تقدیر بدل دی ٗ پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ اپنی زندگی کی بڑی سچائی منظرعام پر لے آئے

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)‎
پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ دعا انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے، کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم میں نے کبھی ہمت نہں ہاری، ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتا رہا اور ان دعاؤں کی بدولت ہی آج میں کامیاب ہوں۔29 سالہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین عثمان خواجہ نے کرک انفو کو ایک انٹرویو میں کہا کہ مذہب نے میری تقدیر بدلنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، میں ہر وقت اللہ سے دعا کرتا رہتا ہوں، اسی وجہ سے میرا دھیان صرف کھیل کی طرف رہتا ہے۔عثمان خواجہ کو آسٹریلیا کے پہلے مسلمان کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے 2011 ایشنر سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبو کیا۔عثمان خواجہ کو اپنے کیرئیر کے آغاز میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان کو کئی بار ٹیم سے ڈراپ کیا گیا لیکن انہوں نے ہمت سے کام لیا۔2014 میں عثمان خواجہ کو گھنٹے کی انجری کی وجہ سے 6 ماہ کے لیے کرکٹ کے میدان سے باہر بیٹھنا پڑا۔خیال رہے کہ اس دوران آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز کی سر پر گیند لگنے سے تین دن بعد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔اس حوالے سے عثمان کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے ہی فلپ ہیوز کی موت کا صدمہ تھا اس کے بعد میں انجری کا شکار بھی ہوگیا، وہ دور میری زندگی کا بدترین دور تھا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…