بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

کاؤنٹی کر کٹ :،آفریدی کی فارم بحال، شاندار کارکردگی کی بدولت ہمپشائرکوفتح دلادی

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)شاہد آفریدی نے جارحانہ 21رنزبنانے کے علاوہ ڈینئل بل ڈرمونڈ کی اہم ترین وکٹ سمیت تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر اپنی نئی کاؤنٹی ٹیم ہمپشائر کو 9رنز سے فتح دلادی۔پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنے دوسرے میچ میں آل راؤنڈرکارکردگی پیش کرتے ہوئے ہمپشائر کو کینٹ کے خلاف9وکٹوں سے اہم کامیابی دلادی۔پہلے بیٹنگ کرنے والی ہمپشائرکاؤنٹی کیلئے پانچویں نمبرپر کھیلتے ہوئے 2چوکوں کی مددسے14 گیندوں پر 21رنزبنائے۔بعدازاں بولنگ میں انہوں نے کینٹ کے ٹاپ اسکوررڈنیئل بل ڈومونڈ(64)کی اہم ترین وکٹ سمیت شاہد آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کرکے کینٹ کو ہدف سے9رنز کے فاصلے پر رکھنے میں اہم کردار اداکیا۔ اس کارکردگی پر پاکستانی آل راؤنڈرکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔یہ رواں سیزن میں شاہد آفریدی کا ہمپشائر کاؤنٹی کیلئے دوسرا میچ تھا ،اس سے قبل مڈل سکس کے خلاف میچ میں8رنزبنانے کے علاوہ 17رنزکے عوض 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاتھا۔ ۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…