اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹر سعید اجمل کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی، بڑی توقعات وابستہ

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )معروف کرکٹر اور ستارہ امتیاز سعید اجمل کو سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کرکٹ تعینات کردیا گیا ہے۔سعید اجمل دنیا کے مایہ ناز کرکٹر ہیں،جن کی صلاحیتوں سے استعفادہ کرنے اور گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے ان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ سعید اجمل کی ذمہ داری ڈویلپمنٹ آف یوتھ ہوگی جس کے تحت پنجاب میں کرکٹ اکیڈمی چلانے۔ گراؤنڈز کی بحالی اور گراؤنڈز کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گے اس کے علاوہ سکول، کالج اور یونیورسٹیز میں بھی کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات، پرائمری، مڈل اور پروفیشنل سطح پر کھلاڑی تیار کریں گے۔ سعید اجمل دنیا کے ورلڈ نمبر ون بالر رہے ہیں حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے صلہ میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا ہے۔کرکٹ کے کھیل میں ان کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے جہاں سپورٹس کے فروغ اور سپورٹس کے کلچر کے گراں قدر کام کیا وہاں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سعید اجمل کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ نوجوانوں کو ان کی گھر کے دہلیز پر سپورٹس کی سہولتیں میسر ہوں اور وہ سپورٹس میں بھرپور حصہ لیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…