کراچی(آئی این پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز بالر وسیم اکرم پچاس برس کے ہو گئے ان کی 50ویں سالگرہ (آ جٌ) جمعہ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں ان کے مداح اور کرکٹ شائقین مختلف تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور وسیم اکرم کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ وسیم اکرم 3 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے بالنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین بالر مانے جاتے ہیں وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے کھلاڑی ہیں انہوں نے 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اکرم مئی 2003 کو کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے وسیم اکرم ان دنوں ملکی و غیر ملکی سپورٹس چینلز پر کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔