اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم جون 2016 ء سے شروع ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک ‘ بھارت بڑے ٹاکرے کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان مقابلہ 4 جون کو ہوگا، پاک ، بھارت میچ کے اعلان کیساتھ ہی دونوں ملکوں کی اقوام کی کرکٹ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے، پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے براہ راست ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔اظہر علی نے کہا کہ ان کی ٹیم اپنی خامیوں اور کمزوریوں پر قابو پا لے گی۔