اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، یہاں لوگ بہت پیار کرتے ہیں، مجھے بھی ان سے بے انتہا محبت ہے، عامر خان

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن عامر خان کا کہنا ہے کہ میرے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اس لئے پاکستان آنا اچھا لگتا ہے،پاکستانی لوگ بہت پیار کرتے ہیں اس لئے بھی پاکستان آتا رہتا ہوں۔انہوں نے کہامجھے برطانیہ اور پاکستان دونوں ممالک سے پیار اور سپورٹ ملتی ہے نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے والد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ پاکستان ترقی کرے۔ انہوں نے بتایا کہ محمد علی نہ صرف ان کے فیورٹ بلکہ ہیرو بھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں ان سے مل چکا ہوں وہ بہترین انسان تھے۔جب پسندیدہ کرکٹر کی بات ہوئی تو انہوں نے بوم بوم آفریدی کو اپنا پسندید ہ کرکٹر قرار دیدیا۔پسندیدہ موسیقار کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ میں موسیقی کا بہت بڑا فین نہیں ہوں کیونکہ مجھے وقت ہی نہیں ملتا۔پاکستان کی سیاسی ومجموعی صورتحال پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سیاست سے وابستہ نہیں ہوں نہ ہی پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتا ہوں لیکن پاکستان میں دہشت گردی میں بے حد کمی آئی ہے جس کا سہرا پاک فوج کے سر ہے جس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے حوالے سے عامر خان نے کہا کہ اسلام آباد میں عامر خان اکیڈیمی کھولنے کا ارادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے وہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کرانے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں۔ٹویٹٹر پر کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا رمضان میں باکسنگ میچز سے گریز کرتا ہوں البتہ تربیت جاری رکھتا ہوں۔اس موقع پر نامور باکسر کے والد بھی ٹی وی سٹوڈیو میں موجو دتھے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ عامر خان کی والدہ اور بیوی اس کی باکسنگ کا کوئی میچ نہیں دیکھتیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…