اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

دورہ انگلینڈ کی تیاری، عمران خان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے پی پی )دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ( سکلز کیمپ) کا دوسرا مرحلہ بدھ کے روز بھی قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں این سی اے کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد اور اسسٹنٹ مینجر شاہد اسلم کی نگرانی میں جاری رہا ۔ ۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈ ن بھی مشتاق احمد کی معاونت کررہے ہیں۔ معمولی نوعیت کی انجری کا شکار کرکٹر عمران خان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا ۔عمران خان کو گزشتہ روز نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے بولر کی تیز رفتار گیند ہاتھ پر لگ گئی تھی جس پر انہیں فور ی طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ کھلاڑیوں نے پہلے سیشن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور دوسرے سیشن میں قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کی ۔7 روز ہ سکلز کیمپ میں 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں ،سمیع اسلم ،خرم منظور ،شان مسعود ، اظہر علی ،یونس خان ،مصباح الحق ،اسد شفیق ،افتخار احمد ،آصف ذاکر ،اکبر الرحمان ، محمد عامر ،راحت علی ،عمران خان ،سہیل خان ،جنید خان ،احسان عادل ، یاسر شاہ ،ذوالفقار بابر، سرفراز احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔ٹیم کا کیمپ 5 جون کو ختم ہوگا ۔ کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لئے 16جون کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اکھٹے ہوں گے اور 17اور 18جون کی درمیانی شب انگلینڈ کے لئے روانہ ہوں گے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…