ممبئی(آن لائن) معروف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اغوا ہوگئے ہیں لیکن یہ حقیقت میں نہیں بلکہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم ’ڈشوم‘میں ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ساجدنادیادوالا اور روہت دھون نے بتایاکہ اداکار ثاقب سلیم ہوبہو ویرات کوہلی کاکردار نبھارہے ہیں اور فلم میں ایک موقع پر وہ اغوا ہوجاتے ہیں۔ ثاقب سلیم کا کردار ایک کرکٹر کا ہے جو کہ اپنی گیم میں عروج پر ہے اور اپنی ٹیم کو جتوارہاہے۔ کچھ دن قبل کوہلی اور سلیم کی سامنے آنیوالی تصویر نے سوشل میڈیا پر جلتی پر تیل کا کام کیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کوہلی بھارتی اداکارہ انوشکاشرماکیساتھ افیئرکی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں لیکن اس سے زیادہ مداح اْنہیں کھیل اور بلے بازی کی صلاحیتوں کی وجہ سے جانتے ہیں۔۔